سندھ ہائی کورٹ سکھر نے محکمہ جنگلات کے چیف کنزرویٹو کی فوری تقرری اور جنگلات سے قبضوں کے خاتمے کا حکم دے دیا

19

سکھر،18نومبر(اے پی پی ): سندھ ہائی کورٹ سکھر نے محکمہ جنگلات کے چیف کنزرویٹو کی فوری تقرری اور جنگلات سے قبضوں کے خاتمے کا حکم دے دیا ہے، محکمہ جنگلات کی زمینوں پر قبضے ختم کرانے کے لیے دائر پٹیشن پر سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں سماعت ہوئی۔

محکمہ جنگلات سکھر کے کنزرویٹو سلیم وسطڑو اور ضیاد لغاری اپنے وکلا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ پیشی کے دوران پٹیشنز وکیل قاضی اطہر بھی پیش ہوئے۔ وکلا کا موقف سننے کے بعد عدالت نے حکم دیا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر چیف کنزرویٹر سندھ تعینات کرائے اور محکمہ جنگلات کی زمینوں پر غیر قانونی قبضے ختم کرائے جائیں۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔