سکھر،25نومبر(اے پی پی ): افواج پاکستان سمیت دیگر سیکورٹی فورسز سے اظہار یکجہتی کیلئے پیس فل پاکستان آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ملٹری روڈ تا پریس کلب پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی،ریلی میں پاکستان زندہ باد ، افواج پاکستان زندہ باد ، سیکورٹی فورسز زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔
ریلی کی قیادت چیئرمین فراز سومرو، وائس چیئرمین غلام مرتضی اور سینٹرل صدرسجاد علی نے کی،جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر ملکی اداروں کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور اداروں کے خلاف متنازعہ بیانات دے کر انہیں بدنام کیا جا رہا ہے جس کی شدید الفا ظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 22کروڑ عوام افواج پاکستان سمیت ملک کی حفاظت پر مامور سیکورٹی فورسز کیساتھ ہے اور ایسی ناپاک سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔











