سکھر: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ایم این اے سید جاوید علی شاہ سے بھائی کی وفات پر تعزیت

21

سکھر،29نومبر (اے پی پی): وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ خیر پور پہنچ گئے ، جہاں  انہوں  نے  ایم این اے سید جاوید علی شاہ سے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ پیر کی شب سید مراد علی شاہ خیر پور پہنچے اور ایئر پورٹ سے سیدھا پیپلز پارٹی کے ركن قومی اسمبلی سید جاوید علی شاہ کی رہأئش گاہ  گئے جہاں انہوں نے سید جاوید علی شاہ سے ان کے بھائی سابق وفاقی  وزیر  سید پرویز شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ  خوانی کی ۔