سیالکوٹ۔22نومبر (اے پی پی):سیالکوٹ سٹی سرکل پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3رکنی منا گینگ گرفتارکر لیا،ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت مال مسروقہ میں موٹر سائیکلیں، قیمتی موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اس سلسلہ میں ایس ڈی پی او سٹی سرکل رانا ندیم طارق کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کوتوالی جہانزیب خان نے معہ نفری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تین رکنی منا گینگ کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزمان میں گینگ کا ریکارڈ یافتہ سرغنہ عمران عرف منا ،شہباز ولد حبیب، رب نوازشامل ہیں ۔گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش شہر میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزمان کے قبضہ سے شہریؤں سے چھینی گئی پانچ موٹرسائیکلیں،ایک لاکھ 3 ہزار روپے نقدی،سات موبائل فونز اور ایک پستول برآمد کر لیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے پولیس ٹیم میں موجود تمام افسران و ملازمان کو تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔