سیالکوٹ،11نومبر(اےپی پی):نجی سکول کے زیر اہتمام ایک روزہ یونیورسٹیز فیئر2021ء منعقد ہوا ، جس میں 21نیشنل /انٹر نیشنل یونیورسٹیز کے مندوبین نے شرکت کی ۔ یونیورسٹیز فیئر میں شریک طلباءو طالبات نے جامعات میں داخلہ کیلئے نمائندگان سے مشاورت کیاور مختلف یونیورسٹیز کی جانب سے آفر کئے جانے کورسز اوراسکالرز شپ پر اعلیٰ تعلیم کے پروگرام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔