سیکرٹری ہاؤسنگ جاوید اختر محمودکا تونسہ،بارتھی اور کوہ سلیمان کا دورہ کیا، سیوریج،واٹرسپلائی کے منصوبوں کا جائزہ لیا

27

ملتان، 16 نومبر ( اےپی پی): سیکرٹری ہاؤسنگ جاوید اختر محمود نے تونسہ،بارتھی اور کوہ سلیمان کا دورہ  کیا۔دورے کے دوران سیوریج،واٹرسپلائی کے منصوبوں کا جائزہ لیا اور احکامات جاری کیئے۔کوہ سلیمان 37آراو پلانٹس کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر اُنہوں نے کہا جنوبی پنجاب میں آر او پلانٹس کی تعمیر اور فعال کرنے کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں۔پی ایچ ای کی تمام سکیموں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پلانٹس کے فلٹریشن کو وقت پر تبدیل کرنے کو یقینی بنایا جائے۔پلانٹس کی تزئین و آرائش کو یقینی بنایا جائے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ تمام پلانٹس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔اُنھوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خراب پلانٹس کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں ساف پانی اور سیوریج کے مسائل کے حل کے لیئے کوشاں ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال بھی موجود تھے۔