سیکرٹری ہاؤسنگ جاوید اختر محمود کا سیوریج منصوبوں کا معائنہ کرنے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ

50

ملتان 23 نومبر (اے پی پی ):سیکرٹری ہاؤسنگ جاوید اختر محمود کا سیوریج منصوبوں کا معائنہ کرنے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ

 منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال بھی ہمراہ تھے اور ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل زاہد اقبال،ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر بھی ہمراہ تھے اور سیکرٹری ہاؤسنگ نےچونگی نمبر 9 ،خان ویلیج،ڈسپوزل اسٹیشنز کی اپگریڈیشن کے منصوبوں کا جائزہ لیا

نواب پور روڈ،ٹی بی ہسپتال روڈ کی سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا بھی معائنہ کیا ایم ڈی واسا نے سیوریج منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی  چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن کی اپگریڈیشن سکیم پر کام تیزی سے شروع  ہے اعوان چوک سے نانڈلہ چوک کیطرف فورس مین پائپ لائن ڈالی جا رہی ہے ایم ڈی واساناصراقبال نے کہا  اس سکیم کی کل لاگت 3157 ملین ہے اور کہا کہ

 نواب پور روڈ پر مختلف قطر کی 10 ہزار فٹ نئی لائن ڈال دی گئی ہے اور انہوں نے کہا کہ 12 ہزار فٹ مزید سیوریج لائن ڈالنے کا کام تیزی سے جاری ہے ناصر اقبال نے کہا منصوبوں کے مکمل ہونے سے شہری علاقوں کو بڑا ریلیف ملے گا سیکرٹری ہاؤسنگ

جاوید اختر محمود نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی آف ورک کو یقینی بنایا جائے اور کہا  منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کر کے جلد از جلد مکمل کیا جائے اور انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگرم ہے اور کہا کہ واسا شہر میں گٹروں پر ڈھکنوں کی سو فیصد موجودگی کو یقینی بنائےسیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ              پنجاب حکومت نے ملتان میں سیوریج مسائل کے حل کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں اور کہا  وزیر اعلیٰ پنجاب اولیاء کرام کے شہر کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔