شجاع آباد، 28 نومبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ناصر شہزاد ڈوگر نے تحصیل شجاع آباد کے مختلف علاقہ جات کا دورہ کیا اور کھاد ڈیلرز کی دکانات پر ان کا ریکارڈ چیک کیا اور موقع پر ریکارڈ مرتب نہ ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر نے 02کھاد ڈیلرز مالکان کی دکانات سیل کرکے ایف آئی آر دے دی گئی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نے کھاد مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کا ٹاسک دیا ہے جس کی بنا پر یہ سلسلہ جاری ہے، آج تحصیل بھر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا ہے، بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں اور 02 دکانات سیل کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔