جدہ ،24 نومبر(اے پی پی): اوورسیز کو ووٹ کا حق ملنے کی خوشی میں ‘‘شکریہ وزیر اعظم عمران خان ’’کے عنوان سے جدہ میں ایک تقریب کا اہتمام گیا جس کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ڈاکٹر خالد عظیم خٹک تھے ۔
تقریب پی ٹی آئی کارکنان چوہدی محمد خالد رفیق اور ملک فہم گلستان کی جانب سے منعقد کی گی جس کی صدارت صدر پی ٹی آئی مفتی محمد عزیر بھٹہ نے کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد عظیم خٹک ، مفتی محمد عزیر بھٹہ ،انجئنیر ریاض شاہین آفریدی ، میاں احمد بشیر ،چوہدری خورشید متیال اور دیگر نے عام الیکشن میں حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی اہمیت اور اعداد و شمار پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کے اس سے نہ صرف ملک میں ووٹ ٹرن آوٹ میں اضافہ ہو گا بلکہ اوورسیز براہ راست اپنے نمائندے منتخب کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان اور تمام اتحادی جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور شکریہ ادا کرتے ہیں کے انہوں نے ہمارا دیرانہ مطالبہ پورا کیا ہے جس کا ہمیں سالوں سے انتظار تھا اوراب ہماری حکومت سے ایک اپیل ہے کے اوورسیز کے ووٹ سے اوورسیز سے ہی لوگوں کو اسمبلی تک لایا جائے تا کہ وہ احسن طریقے سے اوورسیز کے مسائل حل کر سکیں ۔
تقریب کے اختتام میں قونصلر جنرل جدہ خالد مجید کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔