لاہور،27 نومبر(اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ صحافیوں کا گلا دبانے اور جعلی ویڈیوز ، آڈیوز بنانے کی ماہر مریم نواز کس منہ سے میڈیا کی آزادی کی بات کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانچ لوگ جعلی ویڈیو کے ماہر ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں تاہم ایک تو انہوں نے تسلیم کیا جس میں مریم صفدر میڈیا پر پابندی لگا رہی ہیں ، اس سے نظر آتا ہے کہ (ن) لیگ اپنے دور میں کس قدر فاشسٹ تھی، اپنی چوری پر پردہ ڈالنے کے لئے میڈیا پر دباؤ ڈالا جا رہا تھا اس آڈیو ٹیپ پر انہیں معافی مانگنی چاہیے۔