صحت عامہ کے تحفظ کے لئے سموگ پر قابو پانا لازم ہے :کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن ر محمد عثمان

12

لاہور 18نومبر (اے پی پی ):شہر بھر میں خصوصی انسداد سموگ سکواڈز کی کاروائیاں مسلسل کاری ہیں کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کی ہدایت پر دھواں چھوڑنے والے مزید صنعتی یونٹس سیل کر دئیے تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کو خصوصی انسداد سموگ سکواڈز کی محکمانہ رپورٹ پیش کر دی گئی جس کے مطابق ایمشن کنٹرول سسٹم کے بغیر چلنے والے16صنعتی یونٹس سربمہر کر دئیے گئے ہیں خصوصی انسداد سموگ سکواڈز نے ایک دن میں کل 56صنعتی یونٹس کو چیک کیا جن میں سے 39 صنعتی یونٹس کلیئر قرار پائے سکواڈ ون نے 10,سکواڈ ٹو نے 12 اور سکواڈ تھری نے مزید 10صنعتی یونٹس کو چیک کیاخصوصی انسدادسموگ سکواڈ فور نے12اور سکواڈ فائیو12 نے صنعتی یونٹس کو چیک کیا 2 انسدادسموگ ٹیموں نے دھواں چھوڑنے والی 44 گاڑیوں کے چالان جبکہ 10 گاڑیوں کو بند کر دیا 159گاڑیوں کی بھی متفرق چیکنگ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کو62ہزار 750 روپے جرمانہ عائد کیا گیا کارروائیوں کے حوالے سے کمشنر کا کہنا ہے کہ انسداد سموگ خصوصی  سکواڈز و  ٹیمیں شہریوں کی اطلاع پر بھی ایکشن لے رہی ہیں جہاں سے شکایت موصول ہوتی ہے وہاں فوری ایکشن کیا جاتا ہے جبکہ محکمہ زراعت بھی کوڑا یا فصل کی باقیات جلانے پر سخت کاروائی کا مجاز ہے کمشنر نے کہا کہ صحت عامہ کے تحفظ کے لئے سموگ پر قابو پانا لازم ہے۔