غذر؛   جشن آزادی گلگت بلتستان ،سٹی پارک گاہکوچ میں مرکزی تقریب منعقد، پرچم کشائی کی گئی

19

غذر ،یکم نومبر(اے پی پی ):ضلع بھر میں 74 واں جشن آزادی گلگت بلتستان قومی جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، اس حوالے  سے  ضلع بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا، ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سٹی پارک گاہکوچ میں مرکزی تقریب منعقد  کی   گئی ،  جشن آزادی گلگت بلتستان کے مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی کوارڈینٹر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ظفرمحمد شادم خیل اور ڈپٹی کمشنر غذر شیر افضل  تھے۔   پرچم کشائی کی تقریب میں سکول کے بچوں اور ریٹائرڈ فوجیوں کے علاوہ سول سوسائٹی   کی بڑی تعداد شریک تھی۔