فیصل آباد، 25 نومبر (اے پی پی):ضلع فیصل آباد میں شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کا سلسلہ بلاتعطل جاری ہے اور تمام کمپنیز کے پٹرول پمپس آئل فراہم کررہے ہیں۔
جمعرات کو فیصل آباد انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنرز بھی پٹرول پمپس کی مانیٹرنگ کرتے رہے اور متعدد بند پمپس کو کھلوا دیاجبکہ ضلع میں ایڈمور،مائی پٹرولیم،حسکول،کالٹیکس، پارکو،ستارہ ٹو،ستارہ تھری،ستارہ دلدار،ستارہ فور،ستارہ،پی ایس او، شیل،اٹک،شاہین سی این جی، ستارہ پٹرولیم ایٹ،سی او سی او فیصل آباد ون،فیض حسین، عائشہ سی این جی،سعادت پی ایس،لکی پٹرولیم سروس،کو اینڈ کو نارتھ،سمندری سی این جی،میاں گیس اسٹیشن،مظہر عثمان،رانا حبیب،نگینہ پی ایس،قادری پٹرول پمپ،گو،فٹس پٹرول پمپ،سپیڈ برڈ،ٹیپو فلنگ اسٹیشن،چیئرمین پٹرولیم، فیصل پٹرولیم،روشن سی این جی،سہراب پٹرولیم، پولیس پٹرول پمپ،اقبال سنز،ملک فلنگ اسٹیشن،میاں پٹرولیم ودیگر کمپنیوں پر آئل کی فراہمی جاری رہی۔
صبح سویرے شہر کے کچھ پٹرول پمپس نے پٹرول کی فروخت بند کی تھی تاہم ضلعی انظامیہ کے افسران کی گفت و شنید کے بعد وہ پٹرول پمپس بھی کھل گئے اور انہوں نے سارا دن گاڑی مالکان کو تیل کی فروخت جاری رکھی۔