مجوزہ قانون سازی سے متعلق سینیٹ کمیٹی کا ، پی اے ایس افسران کی   تعیناتی کا معاملہ نمٹا دیا

12

اسلام آباد،16نومبر  (اے پی پی):مجوزہ قانون سازی سے متعلق سینیٹ کمیٹی نے پی اے ایس افسران کی آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوںمیں چیف سیکرٹری کے طور پر تعیناتی کا معاملہ نمٹا دیا ۔ کمیٹی کا اجلاس منگل کو  چیئرمین کمیٹی سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان ، سینیٹرز کیشوبھائی ، پروفیسر ڈاکٹر مہر تاج روغانی ،کہدہ بابر ، پروفیسر ساجد میر ، سید علی ظفر ، اعظم نذیر تاڑر ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت قانون و انصاف کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

 اجلاس میں وفاقی حکومت کے سینئر افسران کی صوبوں میں تعیناتی سے متعلق عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی تفصیلات وزارت قانون کی جانب سے پیش کی گئیں ۔ کمیٹی نے کہاکہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور بعد ازاں اسے نمٹا دیا ۔