مری ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غیر ضروری استعمال کے خلاف آگاہی کے لئے واک اور سیمینار کا انعقاد

36

مری ۔22نومبر  (اے پی پی):تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غیر ضروری استعمال کے خلاف آگاہی کے لئے واک اور سیمینار کا انعقاد۔میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی اور ہسپتال کے عملے نےبھرپور شرکت کی ،واک اور سیمینار میں  میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عبدالسلام عباسی،ڈاکٹر واثق عباسی ،ڈاکٹر شازینہ ،ایچ ۔آر آفیسر قاسم گوندل ہسپتال کے ڈاکٹرز ،نرسز،پیرامیڈیکل سٹاف،معاون سٹاف اور عملہ صفائی کے علاؤہ مریضوں اور انکے تیمارداروں نے بھی شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر واثق عباسی نے بتایا کہ  اینٹی بائیوٹک ادویات کے غیر ضروری استعمال کی وجہ سے بیمار لوگوں میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا ہو رہی ہے اور اگر یہی صورتحال جاری رہی تو کچھ عرصے بعد ہمیں اپنے علاج کے لیے ادویات نا پید ہو جائیں گی۔میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے اپنے وڈیو پیغام میں عوام اور ڈاکٹرز سے درخواست کی کہ وہ اینٹی بائیوٹک ادویات کا بیجا استعمال بند کریں اور معمولی کھانسی اور بخار کیلئے اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال ہر گز نہ کریں۔ ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے مزید کہا کہ جب بیمار  ہو جائیں تو اپنا علاج عطائیوں سے ہر گز نہ کرائیں بلکہ مستند ڈاکٹر سے علاج کرائیں۔