ملتان، ضلعی انتظامیہ نےکھاد کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف بڑی کارروائی کر دی

42

ملتان 22 نومبر ( اےپی پی): اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا بہاولپور سکھاں روڈ پر گودام میں محمکہ زراعت کے ہمراہ چھاپہ مارا گیا ہے اور آئل مل کے گودام میں ذخیرہ کی گئی 5 ہزار سے زائد کھاد کی بوریاں برآمد کر لی گئی ہیں اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے گودام سیل کرکے ڈیلر کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے ضلعی انتظامیہ نے برآمد شدہ کھاد کی فروخت کیلئے سیل پوائنٹ قائم کردیا ہے اے سی سٹی نے کہا کہ کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے پکڑی گئی کھاد کنٹرول ریٹس پر فراہم کرینگے اور کہا کہ ذخیرہ شدہ کھاد کا ایک ایک دانہ مارکیٹ میں اوپن کریں گے۔