ملتان؛ ضلعی انتظامیہ نے چینی مافیا کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا، ایک اور فوڈ فیکٹری سیل

48

ملتان، 06 نومبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے چینی مافیا کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا ہے، اس سلسلے میں   سرکاری چینی کی خورد برد میں ملوث ایک اور فوڈ فیکٹری پکڑی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹمبر مارکیٹ میں  فوڈ فیکٹری کو سرکاری چینی برآمد ہونے پر سیل کردیا گیا۔اس آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کی اور چھاپے میں 125 بوری سرکاری چینی برآمد کرکے 2 افراد گرفتار کرلئے گئے۔گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے بتایا کہ چھاپے کے دوران فوڈ فیکٹری کی جانب سے 350 بوری سرکاری چینی مخلتف فوڈ آئٹمز کی تیاری میں استعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔چینی سپلائی کرنے والے ڈیلر کو بھی ٹریس کیا جارہا ہے جس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری چینی کا ایک ایک دانہ شہریوں کی امانت ہے۔سرکاری چینی 90 روپے فی کلو کے حساب سے شہر کے تمام مقامات پر سرکاری چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے۔