ملتان،08 نومبر(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کا چینی کے نرخوں کو کنٹرول کرنے کیلئے انسپکشن جاری،تحصیلوں میں دکانوں اور گوداموں پر ریکارڈ چیکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے 3 دکانوں کو 37 ہزار سے زائد جرمانے کردیئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ایک ماہ میں گراں فروشی پر 27 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے اور کہا کہ پرائس ایکٹ پر 126 مقدمات درج اور 27 مقامات سیل کئے گئے ہیں،ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزوی پر 107 افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔