ملتان، 08 نومبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور مہنگے داموں چینی فروخت کرنے والے 5 دکانداروں کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی سی عامر کریم خاں نے بغیر شناخت کرائے گل گشت اور اندرون شہر میں چیکنگ کی اور چینی کے سرکاری ریٹس کی خلاف ورزی پر 4 دکانیں بھی سیل کردیں۔انہوں نے کہا کہ کسی صورت 90 روپے فی کلو ریٹ کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرینگے ، شہر کے تمام مقامات پر سرکاری چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو چینی کی خرید و فروخت مانیٹر کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی ہمراہ تھے۔