ملتان؛ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا ریسکیو آپریشن، 6 بچے حفاظتی تحویل میں لے لیے

93

ملتان، 20 نومبر (اے پی پی ): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو  نے  ریسکیو آپریشن کے  دوران   بھکاری، کچرا چنتے اور گمشدہ 6 بچے حفاظتی تحویل میں لے لیے   ہیں، حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 10 سالہ عبدالرحمن، 11 سالہ عباس، 12 سالہ زمان علی، 9 سالہ اللہ دتہ، 8 سالہ پیرا دتہ، 10 سالہ حیدر علی شامل ہیں۔

 بچوں کو خانیوال روڈ،سمیجہ آباد، ایم اے جناح روڈ، شالیمار کالونی سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے اور لواحقین کی تلاش جاری ہے، لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں ۔