ملتان، 24 نومبر (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کارڈیالوجی سنٹر توسیعی منصوبے کا اچانک دورہ کیا اور او پی ڈی کے زیر تعمیر بلاک پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عرفان نے منصوبے پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ 24 کنال پر محیط نئے بلاک کو رواں مالی سال میں مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 1823 ملین کی لاگت سے تعمیر اس منصوبے میں او پی ڈی اور انڈور وارڈز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ، صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہے پیں۔