ملتان:جنوبی پنجاب میں سکول کونسل کے انتخابات جاری،صدر، نائب صدور اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کیا جائے گا

48

ملتان، 03 نومبر (اے پی پی):  جنوبی پنجاب میں سکول کونسل کے انتخابات آج بروز بدھ کو ہورہے ہیں  جس میں صدر، نائب صدور اور جنرل سیکرٹری کی نشستوں کے لیے لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے 7128 امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا، انتخابات سکولوں میں الیکشن کمشنر کے طور پر نامزد سینئر ٹیچر کی نگرانی میں ہورہے ہیں، آج ہونے والے  انتخابات میں صرف وہی طلباء حصہ لے رہے ہیں جنہوں نے سالانہ امتحانات میں تین اعلیٰ پوزیشنیں حاصل کیں۔  ہائیر/ہائی سیکنڈری اسکول (HSS) اور ایلیمنٹری اسکول کونسلز میں کلاس کے نمائندے (CRs) کو بھی ہر کلاس سے منتخب کیا جائے گا جس کا مقصد انہیں دوسرے طلباء کے لیے بہترین نظم و ضبط، کارکردگی، طرز عمل اور کردار کی نمائش کے لیے رول ماڈل بنانا ہے۔

 جنوبی پنجاب کے سکولوں میں کل 13059 لڑکیوں اور 15242 لڑکوں کے سی آر بنائے جائیں گے۔ ان طلباء کا انتخاب چھٹی جماعت سے کیا جائے گا۔

کونسلز کا بنیادی مقصد قائدانہ صلاحیتوں کی نشوونما اور پروان چڑھانا، ہم نصابی سرگرمیوں کا احیاء، ذمہ داریوں کو نبھانے کی تربیت اور سرکاری سکولوں کے طلباء میں جمہوریت اور جمہوری اصولوں کو متعارف کرانا ہے  پہلے مرحلے میں ریجن میں لڑکیوں کے 380 اور لڑکوں کے 2376 سکولوں میں انتخابات کرائے جائیں گے جبکہ الیکشن کمشنر کی نگرانی میں منتخب صدر کونسل کے دیگر عہدیداروں کو ذمہ داریاں سونپیں گے  اور سینئر اسکول ٹیچر کو انتخابی ٹربیونل کے لیے نامزد کیا جائے گا۔  الیکشن کمشنر اور ٹریبونل دونوں اس پورے عمل کے لیے الیکشن کمیشن تشکیل دیں گے۔

 جنوبی پنجاب کے دیگر شہر کی طرح شجاع آباد میں طلباء میں انتخاب کا عمل جاری ہے، سکول کونسل کے امیدوار میں مقابلہ جاری و ساری ہیں۔ گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں 6 امیدواروں میں مقابلہ جاری ہے۔

 پرنسپل عزیز فاطمہ نیازی نے کہا کہ سکول کونسل کے انتخابات سے طلباء لیڈر شپ کی کوالٹی پیدا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ نظم وضبط پیدا ہوا گا اور نظام حکومت کی سمجھ آئی گی۔

 امیدوار  طلباء نے کہا کہ  سکول کونسل بننے سے ہمارے مسائل کو اجاگر کیا جاسکے گا اور   ووٹ کی اہمیت سمجھا آرہی ہیں۔ گورنمنٹ ماڈل مسلم گرلز ہائی سکول کلمہ چوک میں سکول کونسل انتخابات میں حصہ لینے والی جیتنے والی بچیوں کے نام پکارے گئے جس پر بچیوں نے خوب حلہ گلہ کیا اور جتنے والی سٹوڈنٹ کو بچوں اسے اپنے کندھوں پر اٹھا لیا اور اسی طرح گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول بوائز میں بھی سکول کونسلر کے انتخابات ہوئے۔ سی او شمشیر احمد  خان نے الیکشن میں حصہ لینے والے بچوں کا انٹرویو کیا اور انکے ساتھ صدر ہیڈ ماسٹر   ایسوسی ایشن اینڈ پرنسپل عابد فرید بھی موجود تھے۔