اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات شوکت ترین نے پیر کو یہاں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اور چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ذخائر میں اضافہ، بجلی کی کھپت 13فیصد بڑھی جوکہ ملکی معیشت میں بہتری کے اشارے ہیں۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان بڑھوتری کی طرف جا رہا ہے، اس سال 5 فیصد اور اگلے سال 6 فیصد معاشی بڑھوتری کا امکان ہے، جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں معیشت میں تیزی دیکھی گئی ہے، ریونیو میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے، بجلی کی کھپت میں 13 فیصد اضافہ ہوا، ڈسکائونٹ ریٹ بڑھا دیا گیا ہے اور امپورٹ کو بھی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔