موجودہ حالات میں دنیا کو غیر مشروط طور پر افغانستان کی مدد کرنا ہوگی؛ گورنر پنجاب چودھری سرور

14

لاہور،26 نومبر   (اے پی پی): گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں دنیا کو غیر مشروط طور پر افغانستان کی مدد کرنا ہوگی، ورنہ معاملات خراب ہو جائیں گے۔

ان خیالات   کا  اظہار انہوں   نے  دورہ برطانیہ کے موقع پر  اسکاٹش پارلیمنٹ  میں  سپیکر  کیجانب سے  دئیے  گئے  ظہرانہ سے خطاب میں   کیا۔ اسکاٹش پارلیمنٹ کی پہلی سکھ خاتون ممبر پام گوسال نے  بھی گورنرسے ملاقات کی ۔

اس موقع پر چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ افغانستان میں صحت سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے، جو سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے، پاکستان پہلے دن سے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔