میرپورخاص؛ سول اسپتال سے دل کا وارڈ، ایمرجنسی وارڈ ، لیبارٹری اور میڈیکل اسٹور کی منتقلی کیخلاف  احتجاجی ریلی

58

میرپورخاص،26 نومبر ( اے پی پی):  پاکستان تحریک انصاف میرپورخاص کی جانب سے  سول اسپتال سے دل کا وارڈ، ایمرجنسی وارڈ ، لیبارٹری اور میڈیکل اسٹور کی منتقلی کے خلاف  احتجاجی ریلی پی ٹی آئی ضلع میرپورخاص کے صدر آفتاب حسین قریشی کی قیادت میں مارکیٹ چوک سے نکالی گئی۔

اس موقع پر   آفتاب قریشی فیصل خان زئی اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرپورخاص سول اسپتال سے دل کا وارڈ اور دیگر وارڈز  کی منتقلی کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں، شہر سے 5 کلو میٹر دور جاتے جاتے انسان مرض کی وجہ سے اللہ کو پیارا ہو جاتا ہے، سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ دل کا وارڈ کو سول میں ہی  رہنے دیا جائے۔