وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات

35

لاہور، 3نومبر (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بدھ کو یہاں ملاقات کی، ملاقات میں  باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اورامن عامہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ٹی ایل پی کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہونا پاکستان کی جیت ہےجبکہ پاکستان کیلئے سب نے اجتماعی بصیرت کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سب سے پہلے پاکستان کے مفادات کو ترجیح دیتی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ ملکی مفادات کے منافی ہے،حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں اور مزید بہتر ہوں گے، پنجاب میں امن و عامہ کی صورتحال بہتر ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی سے ٹی ایل پی کے معاملے کو بہتر انداز سے سلجھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت ملک میں امن وعامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔انہوں  نے کہا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتیں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر منفی سیاست کر رہی ہیں۔