کراچی(اے پی پی)15 نومبر۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے تاریخی اسکول این جے وی میں میزیلس روبیلا کی ویکسینیشن مہم کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صوبے کو میزیلس اور روبیلا سے پاک کرنا چاہتی ہے ای پی آئی بچوں میں مختلف بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے پر کام کررہی ہے،واضح رہے کہ ملک بھر میں میزیلس اور روبیلا کے خلاف 27 نومبر سے خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے جبکہ سندھ بھر میں 9 سے 15 سال کے 19 ملین بچوں کو ٹیکے لگانے کا ٹارگیٹ ہےمہم میں 5 سال تک کے 8.2 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے، محکمہ تعلیم کے تعاون سے محکمہ صحت کی جانب سے 6.5 ملین بچوں کو 71856 نجی و سرکاری اسکولز میں ویکسین کی جائے گیاس موقع پر صحت کے پارلیمینٹری سیکریٹری قاسم سومرو، سیکریٹری صحت ذوالفقار شاہ موجود سمیت ای پی آئی کے پی ڈی ڈاکٹر ارشاد میمن اور این جے وی اسکول کی انتظامیہ بھی موجود تھی۔