ملتان، 23 نومبر ( اےپی پی):پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے میٹرو روٹ دولت گیٹ،مچھلی منڈی،بی سی جی چوک سے قاسم پور نہر تک تمام تر تجاوزات کو کلیئر کروا دیا اور ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی نشاندہی پر غیر قانونی قابضین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شاہ رکن عالم کالونی ایف بلاک پلاٹ نمبر A321 کو سیل کر دیا ۔ آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محسن رضا نے کی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرانفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی،سپریڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید اختر،پولیس نفری و انفورسمنٹ عملہ شریک تھے۔