پاکستان کی معاشی مشکلات ختم  کرنے میں معاونت پر ہم سعودی عرب کے شکر گزار ہیں ؛ چوہدری فواد حسین  

38

لاہور، 27نومبر (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی  مشکلات ختم کرنےمیںمعاونت پر ہم سعودی عرب کے شکر گزار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار  وفاقی وزیر نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ میں مولانا ظفر علی خاں کی 65ویں برسی کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی  وزیر  نے کہا کہ پاکستان کی مالی مشکلات میں جلد کمی آئے گی ،عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتیں نیچے گریں جس کے مثبت اثرات ہم تک بھی پہنچیں گے، اسی طرح سعودی عرب کی جانب سے رقم کی فراہمی اور آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں استحکام آئے گا۔