پنجاب ،کشمیر اور اسلام آباد کے شہریو ں کو ہیلتھ انشورنس دینے جا رہے ہیں، چوہدری فواد حسین

13

اسلام آباد۔5نومبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے  جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق فخر امام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا ہے کہ پنجاب ،کشمیر اور اسلام آباد کے شہریو ں  کو  ہیلتھ انشورنس دینے جا رہے ہیں۔

  انہوں نے کہا کہ مڈل کلاس طبقہ کے لئے صحت کارڈ لایا گیا، 10 لاکھ روپے تک ان کا علاج مفت ہو سکے گا، اس میں اسلام آباد، خیبر پختونخوا کے تمام شہری شامل ہیں، یکم جنوری تک پنجاب کے شہری بھی اس پروگرام میں شامل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ سے بھی اس پروگرام میں شامل ہونے کا کہا ہے، بلوچستان نے اس پروگرام میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔