میرپورخاص، 09 نومبر (اے پی پی ) :ڈویژنل کمشنر میرپورخاص سید اعجاز علی شاہ نے کہا ہے شہر کی ترقی میں ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اور تمام نمائندوں اور اسٹیک ہولڈرزکے بھرپور تعاون و معاونت سے ماسٹرپلان کے مطابق موثر طریقہ سے عملدرآمد کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹوریٹ فار اربن ریجنل پالیسی اینڈ سٹریٹجک پلاننگ، پلاننگ اینڈ ڈولپمینٹ ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ اور وزیر اعلی سندھ کی ہدایا ت پر میرپورخاص اور عمرکوٹ کے عوامی نمائندوں کے ساتھ میرپورخاص اور عمرکوٹ شہروں کے ترقی ماسٹر پلان کے حوالے سے دربار ہال میں سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔
ڈویژنل کمشنر میرپورخاص سید اعجاز علی شاہ نے کہا کے محکمہ منصو بہ بندی کی جانب سے سیمینار کرانے کا مقصد ماسٹر پلان میں مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوۓ میں مزید بہتر ی کے لیئے آپ سے مشاورت کرناہے۔ انہوں نے محکمہ پی این ڈی کی جانب سے ماسٹر پلان کے حوالے سے لیئے گئے اقدام کو سرہاتے ہوئے کہا کے ماسٹر پلاننگ پائیدار ترقی کے لیئے ایک بہترین ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔
ڈی جی نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ نے سندھ کے دیگر اہم شہروں کے لیے بھی ترقیاتی ماسٹر پلان تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس سلسلے میں اے ڈی پی اسکیم کے ذریعے 12 دیگر اہم ثانوی شہروں کے ماسٹر پلان تیار کیے جانے ہیں۔ جن میں خیرپور، گھوٹکی، میرپور ماتھیلو، روہڑی، شکارپور، قمبر، کندھ کھوٹ، جیکب آباد، کوٹری، ٹنڈو آدم، مورو اور ہالا شامل ہیں۔