ڈپٹی کمشنر ملتان  کا رات گئےپٹرول پمپس کا ہنگامی دورہ،پٹرول و ڈیزل فراہمی کا جائزہ لیا

43

ملتان، 26 نومبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر کریم نے رات گئے شہر کےپٹرول پمپس کا ہنگامی دورہ  کیا  جہاں انہوں نے پٹرول پمپس پر پٹرول و ڈیزل فراہمی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر  اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے بریفننگ دی ۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا شہر کے 50 فیصد پمپس پر پٹرول کی سیل جاری ہے، شہر میں پٹرول کی دستیابی کے لیے انتظامیہ مکمل سرگرم ہے۔

ڈی سی نے کہا کہ   شہر میں پی ایس او،  شیل،اٹک اور گو کے پمپس سے شہری پیرول حاصل کر سکتے ہیں جبکہ ضلع میں 116 سے زائد پیٹرول پمپس پر سیل جاری ہے ۔ انہوں نے  مزید کہا کہ صبح تک شہر میں پیٹرول کی دستیابی مزید بہتر بنائی جائے گی۔