کرک، 08 نومبر (اے پی پی):چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد آج ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کی یونین کونسل ٹیری میں نو تعمیر شدہ پرم ہنس جی مہاراج کی سمادھی(مندر) کا افتتاح کرینگے۔چیف جسٹس کی آمد کے موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کئے گیے ہیں۔
ٹیری مندر کو کچھ عرصہ قبل ایک تنازعہ کی وجہ سے آگ لگائی گئی تھی، دوبارہ تعمیر پر چار کروڑ سے لاگت آئی ہے۔