گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف 6 نشستوں میں سے 4 پر کامیاب

19

 

گلگت،12 نومبر(اے پی پی): گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے کل6 نشستوں میں 4 پر کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے 1، 1 امیدوار کامیاب ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق ممبران کو منتخب کرنے کا عمل دن 11  بجے گلگت بلتستان اسمبلی حال گلگت میں شروع ہوا جس میں گلگت بلتستان اسمبلی کے کل 33 ممبران نے گلگت بلتستان کونسل کے 6 ممبران کو منتخب کرنے کے  لئے شو آ ف ہینڈ کے ذریعے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ اس عمل کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے حشمت اللہ خان،عبدرحمان،سید شبیالحسن اور  احمد علی کامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایوب شاہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے اقبال نصیر بھی گلگت بلتستان کونسل کے رکن منتخب ہوگئے۔ان انتخابات میں وزیر قانون گلگت بلتستان رحیم گل نے ریٹرننگ آفیسر کے فرائض سر انجام دے، جبکہ اس پورے عمل کی نگرانی چیف الیکشن کمشنر  گلگت بلتستان راجہ شہباز نے خود کی۔پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار صابر حسین اور راجہ شہباز خان مطلوبہ ووٹ حاصل نہیں کر سکے۔