گورنر پنجاب  کی  چوہدری شجاعت حسین کی عیادت ، جلد صحت یابی کے لیے دعا کی

51

لاہور،21  نومبر  (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مقامی ہسپتال کا دورہ کیا اور ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے ایم این اے چوہدری سالک حسین سے ملاقات کی۔گورنر پنجاب نے چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی اور انکی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پوری قوم چوہدری شجاعت حسین کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہے،صنعتی یونٹس کے حوالے سے سخت کارروائیاں جاری ہیں اور پانچ خصوصی انسداد سموگ سکواڈز پورے شہر میں کریک ڈاؤن کر رہے ہیں۔