ملتان،16نومبر(اے پی پی): گورنمنٹ گرلز کالج بوریوالہ نے باسکٹ بال چمپیئن شپ جیت لی،ڈائریکٹر آف کالج ملتان کے زیراہتمام سپورٹس کیلنڈر 2021ء کے سلسلے ہونے والے مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز کالج بوریوالہ نے گورنمنٹ گرلز کالج خانیوال کو فائنل میں شکست دے کر چمپیئن شپ جیت لی ، دوسری پوزیشن کے لیے گورنمنٹ گرلز کالج خانیوال اور گورنمنٹ گرلز کالج ممتاز آباد کے درمیان کھیلا گیا جو کہ گورنمنٹ گرلز کالج خانیوال نے سیکنڈ پوزیشن حاصل کی ۔
ڈائریکٹر یٹ آف کالجز کی فوکل پرسن صائقہ وارث نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز کالج ممتاز آباد کی پرنسپل مسسز بشرا جواد نے جتنے والی ٹیموں کو انعامات سے نوازا