گھر کا ایک فرد اپنے رجسٹرڈ موبائل سے احساس کا حصہ بنے، کریانہ سٹور والے نیشنل بینک کے زریعے پوائنٹ آف سیل کھولیں، وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی میڈیا سے گفتگو

65

ڈیرہ اسماعیل خان۔19نومبر  (اے پی پی): وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ احساس رجسٹریشن 8171سروس آج سے بحال ہو گئی۔ گھر کا ایک فرد اپنے رجسٹرڈ موبائل سے احساس کا حصہ بنے، کریانہ سٹور والے نیشنل بینک کے زریعے پوائنٹ آف سیل کھولیں۔ انہوں نے مزید کہا وزیر اعظم کی ہدایت ہے کہ احساس پروگرام مکمل شفاف ہو۔ احساس راشن، رجسٹرڈ عوام کریانہ کی ودکان سے خریداری کریں، 1 ہزار روپے حکومت  دیگی، دکانداروں کو کمیشن اور انعامات بھی ملیں گے