ہرنائی، 05 نومبر(اے پی پی ): ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید ناصر نے کہا ہے کہ خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم 15نومبرسے شروع ہوگی، اس قومی مہم میں تمام طبقات کو حصہ لیکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ مہم 27 نومبر تک جاری رہے گی ۔
جمعہ کو یہاں پریس کلب میں میں ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی داؤد خان کاکڑ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر مسعود خان ترین،این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر محمد شاہ کاکڑ ڈبلیو ایچ او مانیٹرنگ آفیسر فرمان اللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید ناصر کا کہنا تھا کہ خسرہ اور روبیلا سے بچائو کی قومی مہم میں ہماری کوشش ہے کہ کوئی بچہ ویکسیئن سے رہ نہ جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اس قومی مہم میں نو ماہ سے لیکرپندرہ سال تک ہرنائی کی 46700 بچوں کو خسرے کی ویکسیئن کی جائیگی۔
ڈی ایچ او ہرنائی نے کہا کہ خسرہ اور روبیلا مہم کے دوران سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں اور دینی مدرسوں کے 7000 بچوں کو خسرے کی ویکسیئن کی جائیگی۔ خسرہ اور روبیلا مہم کی کامیابی میں وعلماء کرام، قبائلی عمائدین، اساتذہ، طلباء، سماجی تنظیمیں، سوشل ورکر ز، سول سوسائٹی سمیت معاشرے کاہرفرد اپنا بھرپورکردار ادا کرے۔
اس موقع پر ڈی ایس ایم داؤد خان کاکڑ نے کہا کہ پی پی ایچ آئی ہرنائی کے تمام ٹیکنکل سٹاف خسرہ اور روبیلا مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ ملکر بھرپور حصہ لے گے۔
ڈپٹی ڈیچ او ڈاکٹر مسعود ترین نے بتایا کہ خسرہ اور روبیلا مہم کی کامیابی کیلئے ضلع بھر میں عوام میں شعوراجاگرکرنے کیلئے ریلیاں، سمینار، کمیونٹی سیشن اور دیگر تقریبات کاانعقاد کاسلسلہ جاری ہے۔