یونیسیف پاکستان حفظان صحت کے چیف ہیلے گیشوا کی پنجاب آب پاک اتھارٹی آمد

40

 لاہور، 30نومبر(اے پی پی): یونیسف پاکستان حفظان صحت کے چیف ہیلے گیشوا  نے  پنجاب آب پاک اتھارٹی کا دورہ کیا  اور چئیرمین شکیل خان کے ساتھ   خصوصی ملاقات کی ۔

اس موقع پر یونیسف چیف نے کہا کہ پنجاب کے عوام کیلئے صحتمند اور محفوظ پانی کی فراہمی میں شراکت داری کرینگے،صحتمند پانی کی فراہمی کے دیرپا حل کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں بھی معاونت دیں گے۔

 ہیلے گیشوا نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے پنجاب آب پاک اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آب پاک کے زیر نگرانی جاری منصوبے میں شفافیت قابل تعریف ہے، علمی اشتراک اور کپیسٹی بلڈنگ پر مشترکہ پروگرامز مرتب کئے جائینگے۔

 اس موقع پر چئیرمین آب پاک اتھارٹی ڈاکٹر شکیل خان نے ہیلے گیشوا کے خیر سگالی کے جذبات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ صحتمند اور محفوظ پانی کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں اور حوالے سے یونیسف کی مسلسل معاونت بلا شبہ قابل تعریف ہے، ہمیں واٹر ٹیسٹنگ کے ساز و سامان کے حصول کیلئے یونیسیف کی خصوصی معاونت درکار ہے۔

 وفد میں شامل یونیسف پاکستان کی پاکستانی واش اسپیشلسٹ صباحت امبرین نے بھی گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پنجاب کے دیہی علاقوں میں آب پاک اتھارٹی کا کام قابل ستائش ہے۔

اس موقع پر آب پاک اتھارٹی سے ڈی جی آپریشنز اسلم خان نیازی اور ڈی جی پروجیکٹس مامون ریاض بھی موجود تھے۔