آئندہ ہفتے کابینہ نئی آٹوموبیل ڈویلپمنٹ اور ایکسپورٹ پالیسی منظور کر لے گی؛ مخدوم خسرو بختیار

51

اسلام آباد،17دسمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر  صنعت و پیداوارمخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے کابینہ نئی آٹوموبیل ڈویلپمنٹ اور ایکسپورٹ پالیسی منظور کر لے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں نئے جاپانی سفیر ووڈا میٹسوہیرو  سے ملاقات میں  گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں پاکستانی آٹوموبیل اور موبائل فون سیکٹر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ ہفتے کابینہ نئی آٹوموبیل ڈویلپمنٹ اور ایکسپورٹ پالیسی منظور کر لے گی۔ انہوں نے کہاکہ نئے آٹوموبیل پالیسی کے ذریعے مقامی طور پر آٹو پارٹس کی تیاری شامل ہے ،نئے آٹوموبیل پالیسی میں آٹو پارٹس کابرآمدی پلان بھی شامل ہے۔

 خسرو بختیار  نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں موبائل فون سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھی ہے۔انہوں نے کہاکہ امید ہے جاپان پاکستان کی مینوفکچرنگ صنعتوں میں سرمایہ کاری کو بڑھائے گا۔