اسلام آباد ، 17 دسمبر (اے پی پی ): وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ او آئی سی کانفرنس کے باعث ہفتہ اور پیر کو اسلام آباد میں چھٹی ہو گی۔
جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کانفرنس پارلیمنٹ میں ہو رہی ہے اس لیے اس دوران ریڈزون میں آنے جانے میں مشکلات پر عوام سے معذرت خواہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت اہم کانفرنس ہے اور اس کے سکیورٹی کے اقدامات پاک فوج، سویلین ادارے، ایجنسیز سی ڈی اے اور اسلام آباد پولیس مل کر کر رہے ہیں۔











