لاہور، 11 دسمبر(اے پی پی): آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل آسٹریلین سکیورٹی ٹیم نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا اور آسٹریلین سکیورٹی ٹیم کو میچز کے دوران سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی گئی۔کرکٹ ٹیم کے دورے کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی پر معمور قانون نافذ کرنے والے اداروں بارے بتایا گیا اورجدید ٹیکنالوجی کے استعمال و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون بارے بریفنگ دی گئی۔سکیورٹی ٹیم کو پاکستان کا دودہ کرنے والی ٹیموں کو دی جانے والی سکیورٹی کی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔آسٹریلین سکیورٹی ٹیم نے کیمروں کی مدد سے شہر بھر کی مانیڑنگ کا جائزہ لیا اور پاکستان میں سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آسٹریلین سکیورٹی ٹیم کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔