افسوس ناک ہے کہ اربوں کی کرپشن کرنے والے قومی کی قیادت کا بھی دعویٰ کرتے ہیں، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی پریس کانفرنس

24

لاہور18دسمبر(اے پی پی): وفاقی وزیر تعلیم،پیشہ وارانہ تربیت،قومی ورثہ و ثقافت شفقت محمود نے ایوان اقبال میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ناک ہے کہ اربوں کی کرپشن کرنے والے قومی کی قیادت کا بھی دعویٰ کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ ملک میں انصاف کا نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے ملک سے اربوں روپے لوٹنے اور بیرون ملک جائیدادیں بنانے والے نہ صرف آزاد پھر رہے ہیں بلکہ خود کو قوم کا لیڈر بھی کہتے ہیں۔