امریکہ کے کارپوریٹ سیکٹر  میں صرف11 فیصد خواتین اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں جبکہ اقلیتیں 2 فیصد سے بھی کم ہیں: ڈاکٹر شہباز گل

97

لاہور 10 دسمبر ( اے پی پی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز نے گورنر ہاؤس لاہور میں انسانی حقوق کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ امریکہ کے کارپوریٹ سیکٹر  میں صرف11 فیصد خواتین اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں جبکہ اقلیتیں 2 فیصد سے بھی کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ زیادہ کیا جاتا ہے ۔