اوکاڑہ؛ایس پی انویسٹی گیشن معاذ ظفر کی زیر صدارت آپریشنل گائیڈ لائنز کے حوالے سے خصوصی اجلاس

40

اوکاڑہ،02دسمبر(اے پی پی ):آئی جی پنجاب راؤسردار علی خان کی طرف سے جاری کردہ آپرشنل گائیڈ لائنز کے حوالے سے طیب سعید شہید پولیس لائنز میں خصوصی اجلاس ایس پی انویسٹی گیشن معاذ ظفر کی زیر صدارت  منعقد  ہوا ۔ اجلاس میں آپریشنل گائیڈ لائنز کے حوالہ سے آئی جی پنجاب کے احکامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ایس پی انویسٹی گیشن معاذ ظفر نے کہا کہ موسم سرما میں جوں جوں شدت بڑھتی جاتی ہے چوری بالخصوصی مویشی چوری کی وارداتوں میں اضافہ کا احتمال ہوتا ہے جس کے تدارک کے لئے ٹھیکر ی پہرہ سمیت تمام آپشن کو استعمال کیا جائے، جرائم پیشہ افراد ، بدمعاشوں، منشیات فروشوں اور اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کاررو ائیاں کی جائیں۔

اجلاس میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز ، انچارج برانچز ، انچارج ہائے انویسٹی گیشن اور تمام محرران نے شرکت کی۔

سورس:وی   این ایس،  اوکاڑہ