اوکاڑہ؛کھلی کچہریوں کا مقصد دور دراز علاقوں میں شہریوں کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرناہے،ڈی پی او فیصل گلزار

49

اوکاڑہ،24دسمبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کے زیر اہتمام تھانہ راوی میں کھلی کچہر ی کاانعقاد کیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارنے کھلی کچہر ی میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد دور درازعلاقوں میں شہریوں کودہلیز پر ریلیف فراہم کرناہے افسران تھانہ میں آنے والے شہریوں سے عزت سے پیش آئیں۔

سورس: وی این ایس، اوکاڑہ