اوکاڑہ؛یوم قائد اعظم کے سلسلہ میں شاہین کبڈی کلب اور گوگا کبڈی کلب کے درمیان کبڈی میلہ کا انعقاد

60

اوکاڑہ،26دسمبر(اے پی پی): اشرف سپورٹس کمپلیکس 5 ون آر اے رینالہ خورد میں یوم قائد اعظم کے سلسلہ میں  کبڈی میلہ

کا انعقاد کیا گیاجس میں شاہین کبڈی کلب 5 ون آر اے اور گوگا کبڈی کلب 18 ون ایل کے درمیان کبڈی کا میچ کھیلا گیا ۔

کبڈی میلہ کے مہمان خصوصی انجینر محمد اعظم بھٹی چیف ایگزیکٹو اے جے سی گروپ آف کمپنیز و چیئرمین بہبود فاؤنڈیشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو توانا رکھنے اور کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کی سخت ضرورت ہے کیونکہ جس وطن کے میدان آباد ہوتے ہیں، انکے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو مضبوط بنانے،وطن عزیز کو خوشحال بنانے کے لئے لوگ اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

میلہ میں پہلوانوں و شائقینِ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر سماجی شخصیت پیر سید ندیم جعفری ، صحافتی شخصیات مشتاق احمد بھٹی ، چوہدری عمران خوشی ، اللہ رکھا بلوچ ، راؤ عبدالرحمن بدر ،  پیر عثمان بودلہ ، راؤ لیاقت علی ، ماسٹر ارشاد سنگوکا ، ماسٹر محمد منور ، ماسٹر محمد اکرم ، راؤ وکیل ، مقصود احمد ، راؤ اشیتاق احمد ، حکیم جان محمد ، راجہ متین، ذیشان علی ،  ودیگر شخصیات موجود تھیں۔

سورس: وی این ایس، اوکاڑہ