اوکاڑہ،12دسمبر(اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کے زیرانتظام معروف تعلیمی ادارے ڈسڑکٹ پبلک سکول و کالج کے طلباء وطالبات کو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمائیاں کامیابیاں ملنے پر ادادہ کی پرنسپل میڈم عالیہ ایوب چٹھہ نے طلباء اور طالبات کو تفریحی ماحول کی فراہمی کے لئے گرلز کالج سیکشن ہیڈشازیہ عامر، سکول سیکشن ہیڈ روبینہ تحسین، جونئیر سیکشن ہیڈ عظمیٰ رشید پری سکول سینئر کوآرڈینیٹر عکاشہ ارم اور کالج سیکشن ہیڈ نعیم اشرف اور دیگر سٹاف نے فن فئیر منعقد کرنے کا پروگرام تشکیل دیا ، اسکو یادگار بنانے کے لئے ایڈمن آفیسر جی ایم بھٹی کو انتظامی امور برائے فن فیئر تفویض کیا۔
پروگرام کے مطابق فن فیئر میں روائتی جھولے،جمپنگ قلعہ، موت کا کنواں،میجک شو، اونٹ سواری، ٹرام، بگھی،بھوت بنگلہ اور مختلف کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز لگائے گئے اور رنگارنگ تفریحی ماحول سے گراؤنڈ کھچا کھچ بھرا دکھائی دیا۔
اس موقع پر پرنسپل عالیہ ایوب نے دیگر سٹاف کے ہمراہ ملی نغمہ گایااور کہا کہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لئے پڑھائی کے ساتھ صحتمند سرگرمیاں بہت اہمیت کی حامل ہیں۔اس لئے بچوں کو تفریحی ماحول کے مواقع فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔