اوکاڑہ،9 دسمبر(اے پی پی): کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے اوکاڑہ کے دورہ کے دوران موضع ستگھرہ میں مقبرہ میر چاکر اعظم رند کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں پر مقبرہ کی تز ئین و آرائش کے جاری کام بھی معائنہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے مقبرہ کی تزئین و آرائش ملحقہ قلعہ کی چار دیواری اور دروازوں کی بحالی کے لئے کئے گئے کام اور مستقبل قریب میں مکمل کئے جانے والے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔
کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی نے کہا کہ عظیم بلوچ سردار میر چاکر اعظم رند ہماری تاریخ کے ایک درخشندہ باب کی داستان کا مظہر ہے، اس مقبرہ کی تزئین و آرائش ماہرین کی جانب سے بنائے گئے منصوبے کے مطابق مکمل کی جائے۔
بعد ازاں کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے میر چاکر اعظم خان رند کے مزار پر فاتح خوانی بھی کی۔
سورس: وی این ایس، اوکاڑہ