اوکاڑہ:ریجنل پولیس آفیسرساہیوال ڈاکٹر معین مسعود کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد

39

اوکاڑہ،13دسمبر(اے پی پی):آر پی او ساہیوال ڈاکٹر معین مسعود کی ڈی پی او آفس اوکاڑہ آمد پر پولیس افسران کے ساتھ تعارفی ملاقات ہوئی۔ آر پی او ساہیوال نے جرائم و کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا بعد ازاں سائلین کے مسائل سننے کیلئے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

اور سائلین کے مسائل سن کے موقع پر ان کے حل کیلئے احکامات جاری کیے ۔اس موقع پر آر پی او ساہیوال نے ہدایت کی کہ سنگین نوعیت کے زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا، اشتہاری، منشیات فروشوں معاشرے کا ناسور ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ آر پی او ساہیوال نے مزید کہا کہ کھلی کچہری کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے سائلین کے مسائل کا ازالہ کرنا پولیس فورس کی اولین ترجیح ہے آر پی او ساہیوال آر پی او ساہیوال ڈاکٹر معین مسعود نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الیکٹرونک میڈیا معاشرے کی آنکھ ہے جس سے پولیس فورس کو جرائم کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے آر پی او ساہیوال نے کہا کہ ڈکیتی راہزنی یا ہراساں کرنے جیسے سنگین نوعیت کے واقعہ کو پولیس کی نظروں میں لانا میڈیا کا اہم کردار ہے۔